یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے لے کر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جسے اوگرا کے ذریعے پیٹرولیم ڈویڑن وزارتِ خزانہ کو آج ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارتِ خزانہ آج منگل کو کرے گی۔ یہ اضافے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث متوقع ہیں، جو عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں