ایف آئی اے میں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل روک دیا گیا، اندرونی انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اصلاحات اور تنظیم نو کے عمل کو اچانک روک دیا گیا ہے، جس کے تحت آپریشنل ڈھانچے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے میں قائم کیے گئے دو نئے زون بھی ختم کر دیے گئے ہیں، اور پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن کی سیٹ سمیت ڈائریکٹر لاءآپریشن کی سیٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دو روز قبل ہی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے نئے زونز اور سیٹوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس اقدام کے نتیجے میں گلگت زون اور سینٹرل ریجن کی تنظیم نو بھی ختم کر دی گئی ہے، جس سے ایجنسی کے اندرونی انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ایف آئی اے کے اس اقدام سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم اس فیصلے کے اثرات ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور پر مرتب ہوں گے۔ اس فیصلے سے متعلق مزید وضاحتیں آئندہ دنوں میں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں