نوشکی،گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
نوشکی: پولیس اہلکار نعمت اللہ نے گھریلو تنازعے پر فائر کر کے اپنے سالے کو زخمی کر دیا جاوید ولد محمد وفا ساکن کوئٹہ کو انکا بہنوئی نعمت اللہ ولد حاجی خان ساکن غریب آباد اپنے گھر میں گھریلو تنازعہ کے باعث فائر کر کے زخمی کر دیا اور خود موقع سے فرار ھو گئے انکے قریبی رشتہ دار محمد عمران کے مطابق پولیس اہلکار نے سرکاری کلاشنکوف سے فائر کر کے جاوید کو زخمی کر دیا اور گھر سے فرار ھو گئے انہوں نے مزید کہا کہ دوران فائرنگ 3 دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جنکی موجودگی میں ملز م فرار ھو گیا زخمی شخص کے ہاتھ میں گولی لگی ہے جسکو سول ہسپتال نوشکی پہنچا دیا گیا مزید تفتیش نوشکی پولیس کر رہی ہے
Load/Hide Comments


