لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر تک لازمی طور پر ہٹا دیا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت

کوئٹہ (آن لائن) لکپاس ٹنل پر عوام کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے اور شاہراہ پر ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ بلوچستان میں لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ سے متعلق دائر ائینی درخواست میں فرنٹیئر کورپس کے نمائندے نے عدالت سے چیک پوسٹ کی منتقلی کے لیے ایک مہینے کی وقت کی استدعا کی۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران فرنٹیئر کورپس کے نمائندہ جے اے سی میجر شعیب، ڈسٹرکٹ اٹارنی (DA) نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر لکپاس ٹنل سے ایف سی چیک پوسٹ منتقل کر دی جائے گی۔ عدالت نے ایف سی حکام کے اس بیان کی روشنی میں ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر 2025 تک لازمی طور پر ہٹا دیا جائے۔ مزید کارروائی کے لیے کیس کو 30 اکتوبر 2025 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں