بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اے سیز کو مجسٹریٹ اختیارات دینے کا حکم معطل کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان نے کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اے سیز کو مجسٹریٹ اختیارات دینے کا حکم معطل۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ کا فیصلہ۔ افتخار احمد لانگو کی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران حکم جاری کیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ ایگزیکٹو افسران کو عدالتی اختیارات دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ججز نے کہا کہ صوبائی کابینہ کو مجسٹریٹ کو فرسٹ کلاس کے اختیارات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ایگزیکٹو کو عدالتی اختیارات دینا ابتدا ہی سے غیر قانونی قرار دیدیا۔ صوبائی حکومت اور دیگر جواب دہندگان کو نوٹس جاری کردیے۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مزید سماعت تک کابینہ کے 24 ستمبر 2025 کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں