عمران خان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کرنے کیلئے حکومت نے ایکس سے رابطے شروع کردیے، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا ’ایکس‘ اکاﺅنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں