کراچی پر حملہ کرکے پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں تبدیل کردیں گے، بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو تبدیل کر دیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی بحریہ نے کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں