کوئٹہ مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں، فضاخشک اور شدید گرد آلود، موسم بھی سرد ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) سمندری طوفان کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے کوئٹہ مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا وادی میں 24 گھنٹوں سے فضا شدید گرد آلود حد نگاہ بھی کم ہوگئی خشک اور گرد آلود ہواوں سے شہری پریشان، موسم بھی اچانک سرد ہوگیاسمندری طوفان شکتی کوئٹہ سمیت وسطی بلوچستان کے علاقوں میں مٹی کے طوفان کی وجہ قراردیا جارہا ہے ماہر موسمیات محمد افضل نے کہا ہے کہ شکتی سائیکلون کے باعث ہواوں کا رخ سمندر کی جانب ہوگیا ہے، کوئٹہ، قندھار سے اٹھنے والا گرد و غبار وسطی بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے، آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں