ایران اور افغانستان کے درمیان پہلی مسافر ٹرین کا آغاز، ٹرین بدھ کو مشہد سے ہرات روانہ ہوگی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور افغانستان کے درمیان پہلی مسافر ٹرین بدھ کو چلائی جائے گی۔ ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پہلی مسافر ٹرین بدھ کے روز مشہد سے صوبہ ہرات کے علاقے روزانک کی طرف روانہ ہو گی۔ ایران کے صنعتی کمیشن کے رکن، امیر تواکولی رودی نے تسنیم کو بتایا کہ خف-ہرات ریلوے لائن مکمل ہو چکی ہے، جو ہرات شہر کو خف کے ذریعے ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملاتی ہے۔ ان کے مطابق اس ٹرین میں 400 مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ بدھ کی صبح 11 بجے افغانستان کے لیے روانہ ہوگی۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اس راستے کے کھلنے سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Load/Hide Comments


