انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.9شدت کا زلزلہ
جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے دو زلزلوں سے زمین لرز گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے میں بتایاگیاکہ بدھ کی صبح سماٹرا کی مغربی ساحلی پٹی میں 6 منٹ کے وقفے سے دو زلزلے آئے جن کے سبب شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی شدت کئی کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ دوسرے زلزلے کی شدت پہلے کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 22 سے 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


