کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے، اپنے بھائی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی، علیمہ خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔ اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں