پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان استنبول میں مذاکرات شروع
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے وفود کے مذاکرات استنبول میں شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوئے جس میں پاکستان کا 2 رکنی وفد شریک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایم او اور ڈپٹی ڈی جی ایم او موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


