سوشل میڈیا پر وائرل صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی کی وڈیو جعلی ہے، روسی سفارتخانے کی وضاحت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر وائرل صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ روسی سفارت خانےکی جانب سے جاری کی گئی تفصیلی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کو دھمکی دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مکمل طور پر جعلی ہے‘۔ بیان کے مطابق مذکورہ ویڈیو 23 اکتوبر کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد روسی صدر کی میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ تاہم صدر پیوٹن نے اس گفتگو میں پاکستان یا افغانستان کا ذکر تک نہیں کیا۔ روس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کا حامی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’روس دونوں ممالک کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے خصوصاً دہشت گردی کے خلاف تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تعلقات کو بہتر بنائیں


