نوجوانوں کو ہر فورم پر دلیل و حقائق کے ذریعے قائل کر رہے ہیں کہ پاکستان ہی ان کے محفوظ، باعزت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور فکری تربیت کے فروغ سے متعلق جامع تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماو¿ں نے نوجوانوں کی استعداد بڑھانے، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور قومی ترقی کے عمل میں بھرپور شمولیت کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے باہمی اشتراک پر اتفاق کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، عزم اور جذبے میں کسی سے کم نہیں بدقسمتی سے ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرنے کی کوشش کی گئی مگر آج کا بلوچستان اپنے نوجوانوں کو امید، روزگار اور استحکام کے راستے پر لانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے مربوط پالیسیاں تشکیل دی ہیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ طرزِ حکمرانی میں غلطیوں و خامیوں کا قصور وار ریاست کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا غیر متوازن ترقی کسی بھی طرح پرتشدد رویوں کی جواز نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہر فورم پر سن رہے ہیں ان کے خدشات کو سمجھ رہے ہیں اور دلیل و حقائق کے ذریعے قائل کر رہے ہیں کہ پاکستان ہی ان کے محفوظ، باعزت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تاریخی حقائق دیگر صوبوں میں پائے جانے والے تصور سے قطعی مختلف ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان کے درست حقائق سے آگاہی حاصل کی جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں نفرت اور تعصب کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ پاکستان کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پاکستان ہماری سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ایک مقدس امانت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کا فخر اور مستقبل ہے انہیں بااختیار بنانا ہی صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


