ایک فرد کی کو غلطی کو جواز بناکر تمام ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنا افسوسناک ہے،نور محمد دمڑ
ہرنائی: صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ایک فرد کی کو غلطی کو جواز بناکر تمام ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور انکے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنا افسوسناک ہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حیات بلوچ کے قتل کے ملزم کو ایف سی نے خود ہی پولیس کے حوالے کیا ہے جس کے خلاف بقاعدہ ایف آئی آر درج ہوچکا ہے حیات بلوچ کے خاندان کو پورا پوا انصاف ملے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب کریں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حیات بلوچ کے قتل میں جو ایف سی اہلکار ملوث تھا اسے ایف سی نے پولیس کے حوالے کردیا ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ایسے موقع پرچند شرپسند عناصر جواز بناکر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی ایف نے حیات بلوچ کے گھر جاکر تعزیت کی ہے اور آئی ایف سی نے بھی انکے خاندان کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ حیات بلوچ کے قتل میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے اور قانون کے مطابق نامزد ملزم کو سزا ملے گی۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ریاستی اداروں نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے جوانوں نے شہادتیں نوش کی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت، پولیس اور ایف سی نے پہلے دن ہی حیات بلوچ کے ورثاء کو یقین دلایا ہے کہ حیات بلوچ کے ورثاء کو انصاف فراہم کرینگے جس پر حکومت عمل درآمد کررہی ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حیات بلوچ کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔


