ٍٍڈیرہ مرادجمالی،گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مراد جمالی تحصیل کے گوٹھ محمد زمان میں گزشتہ شب چند مسلح افرد ایک گھر میں گھس آئے گھر کے مالکان کے بیدار ہونے پر مسلح افرد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون صائمہ زوجہ علی محمد جاگیرانی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گئی مقامی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں