حیات بلوچ کا قتل تکلیف دہ عمل، کسی فرد کے انفرادی فعل کا الزام پوری ایف سی پر نہیں ڈالا جانا چاہئے، سرفرازبگٹی

کوئٹہ؛بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان حیات بلوچ کا قتل ایک تکلیف دہ فعل ہے، مجرم کو سزا دی جائے تاکہ اس کی مثال بنیں تاہم کسی فرد کے انفرادی فعل کا الزام پوری ایف سی پر نہیں ڈالا جانا چاہئے۔ کیا میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں کچھ دن پہلے دہشت گردوں نے ایک میجر کو شہید کیا تھا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں