چمن میں چیکنگ کے نام پر مال بردار گاڑیوں سے رشوت اور بھتہ گیری کا بازار گرم ہے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ڈسٹرکٹ چمن کہ صدر حاجی معصوم خان اچکزئی ،مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ ،حاجی روزی خان مندو خیل ،سہیل خان کاکڑ ،حاجی محمد امین سمالانی ،حاجی عبدالمجید بنگلزئی حاجی عبدالمجید حاجی مراد خان کاکڑ حاجی عمر شاہ آفریدی حاجی اسماعیل لہڑی ابراہیم پیر کانی حیات کرد مزدہ یونین کے صوبائی چیئرمین بابو جان رئیسانی اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان جاری میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل، کور کمانڈر بلوچستان صوبائی حکومت بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ افغان مہاجرین کو لے جانے والے ہیوی ٹرکوں مزدہ ٹرالر گاڑیوں سے چمن بارڈر کا عملہ گاڑیوں کو چیکنگ کی آڑ میں تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈرائیوروں سے پیسے طلب کر رہے ہیں رشوت اور بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کو آنے جانے میں ایک دن کا سفر 14 دنوں میں بھی پورا نہیں ہو رہا اس وجہ سے گاڑیوں کا کرایہ بھی بڑھتا جا رہا ہے جو کہ یہ غریب مہاجرین کے لیے بہت بڑا ظلم ہے اور انسانیت کے لیے بہت خطرناک عمل ہے لہذا خدا را حکمران اور دیگر متعلقہ ادارے اس کا سختی سے نوٹس لے اور چمن بارڈر پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ گاڑیوں کی امد و رفت میں آسانی ہو اور غریب مہاجرین کے لیے کم سے کم کرایہ میں گاڑیاں مہیا ہو سکے ۔


