سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 76 تک پہنچ گئی

سندھ :سندھ میں ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد کم از کم 94 ہوگئی حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مزید افراد کے ٹیسٹ نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق تفتان بارڈر سے سکھر پہنچنے والے 50 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیانہوں نے بتایا کہ سکھر کے 50 کیسز کے علاوہ 25 کیسز کراچی اور حیدرآباد کے ایک کیسز کے ساتھ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں