کوئٹہ، خروٹ آباد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) خروٹ آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز خروٹ آباد پولیس نے دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان مصطفی، احمد اللہ اور باز میر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، پستول مع راﺅنڈ قبضے میں لے لئے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں