ایم کیو ایم کراچی کو سندھ سے الگ کرکے نیا اسرائیل بنانے کی کوشش کر رہی ہے، سخت مزاحمت کریں گے، لطیف پلیجو

ماتلی (انتخاب نیوز) قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اگر کراچی کو سندھ سے جدا کرنے کی کوشش کی گئی تو سندھ بھر میں سخت مزاحمت کی جائے گی اور کراچی سے کشمور تک 700 کلومیٹر طویل مرکزی شاہراہ تک بند کر دی جائے گی۔ وہ ماتلی کے گاو¿ں عرس لغاری میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف منعقدہ بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کی روح ہے اور سندھ کے لوگ اس کا دفاع اپنی عزت کی طرح کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کراچی کو سندھ سے الگ کرکے نیا اسرائیل بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ سکتے ہیں مگر اپنی بیٹیوں اور دھرتی پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کرتے۔ آئینی ترامیم کے ذریعے سندھ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جسے ہر محاذ پر روکا جائے گا۔ کراچی ہو یا سندھ±و دریا، ان پر زبردستی کا خواب نہ دیکھا جائے۔ قومی عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ ماضی میں ون یونٹ، کلااباغ ڈیم، مارشل لاز اور دوہرے نظام لانے کی کوششیں ہوئیں، مگر سب ناکام ہوئیں۔ تاریخ نے ہمیشہ عوام دشمن فیصلوں کو مسترد کیا ہے۔ آج بھی سندھ کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان کو نیا، مضبوط، کرپشن سے پاک اور برابری و رواداری والا ملک بنانا ہوگا، جو اپنے قدموں پر کھڑا ہو۔ ہم سب نے مل کر ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہے جو ترقی کرے اور سب کے لیے بہتر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں