میر حاصل بزنجو کا انتقال میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کا انتقال میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے،پاکستان ایک معتدل مزاج، بھادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو ایک عظیم آدمی کا قابلِ فخر فرزند تھے، اپنے والد کی طرح زندگی بھر جدوجہد میں رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ جمہوریت کا وکیل اور بلوچستان کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف توانا آواز تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میر حاصل بزنجو اپنی طویل و شاندار جدوجہد کے باعث سیاسی کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو، ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم میر حاصل بزنجو کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار کاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں