لورالائی سے لاپتہ نوجوان کی لاش اوریاگی ندی سے برآمد، گاڑی کلی کچلاک سے ملی، پولیس
لورالائی(یو این اے )لورالائی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے قیوم نامی نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش اوریاگی ندی سے ملی، جبکہ نوجوان کی گاڑی کلی کچلاک سے برآمد ہوئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوﺅں کو سامنے لایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


