ابتدائی طور دو لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا آرڈر جاری کرنے کی اجازت
اسلام آبادۛوزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جلاس میں پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو ابتدائی طور دو لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا آرڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن گندم کی درآمد شروع ہو چکی ہے اور پہلا جہاز اس ماہ کی 26 تاریخ کو پاکستان پہنچ جائے گا جس سے ملک میں گندم کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔اجلاس میں نجی شعبے کی جانب سے چینی کی درآمد پر عائد محصولات کی شرح میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


