سی پیک دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،چینی صدر
بیجنگ ۛچین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا سنگ میل منصوبہ دونوں ممالک کی سدابہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ترقی اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام میں قریبی تعلق کو انتہائی گہرائی سے فروغ دینے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر شی جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا۔شی نے کہا کہ وہ اس حقیقت کی تعریف کرتے ہیں کہ صدر علوی نے سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم کی دوسری کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر مبارکباد کا خط بھیجا ، جو اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ وہ چین پاکستان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔شی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے بھائی اور شراکت دار ہیں جن میں خصوصی دوستی قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں میں اکثر دوستانہ مشاورت ہوتی ہے اور وہ مستقل طور پر سیاسی اتفاق رائے کو مضبوط کرتی رہتی ہیں، جو سی پیک کی تعمیر کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ پر اعلی معیار کے تعاون لئے موزوں ہے۔شی نے کہا کہ کوویڈ-کی وبا پھوٹنے کے بعد سے اس وبا کے خلاف عالمی جنگ نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ باہمی حمایت ، یکجہتی اور تعاون نوول کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے انسانیت کے لئے ایک یقینی راستہ ہے۔صدر شی نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان قریبی تعاون کی تعمیر،علاقائی یکجہتی اور تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور خطے میں امن اور ترقی کی بہتر نمو کے تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔


