حکومت نے جان بوجھ کر جہانگیر ترین کو ملک سے فرار کروایا، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ آٹا چینی، پٹرول بحران کے ذمہ داران کے خلاف اقدامات کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر جہانگیر ترین کو ملک سے فرار کروایا۔

نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔پی پی رہنما نے کہا کہ عوام آٹا، چینی چور اور دیگر اسکینڈلز کی زد میں کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے حقائق سامنے لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مافیاز کے ساتھ مل کر تمام اسکینڈلز پر پردہ ڈالنے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں