جو بائیڈن صدرمنتخب ہوگئے تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم میں اپنے حریف جوبائیڈن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی انہوں نے ورجینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جو بائیڈن منتخب ہوگئے تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔انتخابی مہم میں سیاسی پارہ انتہا کو چھونے لگا ہے اور الزامات کی سیاست تیز ہوگئی ہے ۔اس سے قبل نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو تباہی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں