چیف سیکڑیری بلوچستان کا میاں غنڈی تفریحی پارک کا اور بلیلی روڈ کا دورہ

کوئٹہ؛چیف سیکڑیری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ میاں غنڈی تفریحی پارک کا اور بلیلی روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر سیکڑیری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائٖف ڈاکڑ محمد سعید جمالی چیف کنزرویٹر فاریسٹ نارتھ عبدالجبار پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام علی عمران پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ ڈی سی فارسٹ میاں غنڈی مسکین شاہ ڈی سی فارسٹ کوئٹہ فواد صدیقی و دیگر محکمہ کے افسران موجود تھے چیف سیکڑیری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے مذکورہ پارک کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے میاں غنڈی تفریحی پارک میں موجود جانوروں کے پنجرے، پرندوں کے پنجرے، نرسری، پارک آفس کی عمارت، پارک کے لان اور ٹریکس وغیرہ کا معائنہ کیا اور ان سے متعلق معلومات حاصل کیں کو ئٹہ چیف سیکڑیری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے سیکڑیری فارسٹ اور چیف کنزرویٹر فاریسٹ عبدالجبار کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میاں غنڈی پارک کے حوالے سے کابینہ اجلاس سے قبل ایک جامع ماڈل پلانگ رپورٹ بنائی جائے تاکہ ایسے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں اسکے علاوہ چیف سیکڑیری بلوچستان نے بلیلی روڈ پر واقع محکمہ جنگلات کی نرسری کا معائنہ کیا اور ریلوے ٹریک اور نیشنل ہائی وے پر کلسٹر پلانٹیشن کا بھی جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں