ڈیرہ اللہ یار میں ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا

ڈیرہ اللہ یار میں ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا ہے پولیس کانسٹیبل امام بخش کھوسہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جارہا تھا کہ کرم شاہ کے مقام پر صحبت پور ٹو ڈیرہ اللہ یار روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل موقع پر جانبحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار لائی گئی بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی سمیت اپنی تحویل میں لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں