گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، پولیس ذرائع

گوادر (ویب ڈیسک) گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ٹی ٹی سی کالونی گوادر رہائشی غلام قادر ولد مراد بخش۔ چابہار ایران کے رہائشی ارشد ولد اباباگر اور ضلع کیچ کے رہائشی قمبر ولد بدل نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ گوادر پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی (میڈیکو لیگل) کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس گوادر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے