بار بار ہاتھ دھوئیں، ہاتھ ملانے اوراجتماعات میں جانے سے گریز کریں، جہانگیر ترین

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ہاتھ دھوئیں، ہاتھ ملانے اوراجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ دنیا میں کروناوائرس کی وباپھیلی ہوئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کیاثرات آچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلد کروناوائرس سے بچا کے اقدامات کئے، اقدامات سے کرونا وائرس پاکستان میں کنٹرول میں رہیگا، ہر شہری کا فرض ہے کہ حکومت کا ہاتھ بٹائے۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عوام غیرضروری اجتماعات میں جانے سے گریزکریں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور چہرے پر مت لگائیں، کرونا وائرس ہاتھ ملانے سے پھیلتا ہے، اس لئے بیرون ملک سے آنیوالے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو جلد کرونا پر قابو پالیا جائیگا، سب ساتھ دیں تو 2 سے 3 ہفتے میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں