ایران تنازع کے خاتمے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، معاہدے کیلئے پاکستان جاسکتا ہوں، امریکی صدر
واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک معاہدہ بہت قریب ہے اور جلد اس حوالے سے پیش رفت ممکن ہے۔وائٹ ہاو¿س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اگلا مذاکراتی دور ہفتے کے اختتام پر ہو سکتا ہے، جبکہ موجودہ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع کا امکان بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق تہران بھی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ “ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں” اور اگر یہ معاہدہ کسی مرحلے پر اسلام آباد میں دستخط ہوا تو وہ اس موقع پر پاکستان کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اس عمل میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔بعد ازاں لاس ویگاس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے متعلق جاری تنازع “جلد ختم ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے” اور صورتحال میں بہتری کے واضح امکانات موجود ہیں۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔


