منشیات زہر قاتل ہے یہ نسل نو ع کواپاہچ بنا دیتی ہے ،ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیرخزانہ ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ منشیات زہر قاتل ہے یہ نسل نو ع کواپاہچ بنا دیتی ہے منشیات کے عادی افراد نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے پر بھی بوجھ بنے رہتے ہیں۔حکومت ایسے افراد کی بحالی اور علاج معالجہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکریڑی سماجی بہبود عبدالروف بلو چ اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اجلا س میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ تربت ،بلیدہ ،تمپ اور مکران ڈویژن کے دیگر علاقوں کیلئے ڈی ٹاکسی فیکیشن اینڈ ڈرگ ری ،ہبیلٹشین سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے جہاں پر منشیات کے عادی افراد کو علاج معالجہ اور ان کے بحالی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل میسر ہوں گے انہوں نے کہاکہ نسل نوع کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچائے کیلئے صحت مندسرگرمیوں کی فراہمی موجود حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے مکران ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبے کو بھی فعال کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے ۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اس مرکز میں منشیات سے چھٹکارا پانے اور ان کو دور جدید کی مہارت سیکھانے کیلئے مربوط کوششںکی جائے تاکہ بحالی کے بعدیہ افراد معاشرے میں باعزت طریقے سے اپنی روزی کما سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں