ایک اور نئے ڈرامے کو لے کر نااہل حکومت اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ ایک اور نئے ڈرامے کو لے کر نااہل حکومت اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے نواز شریف کی واپسی کا نعرہ دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ چینی چور آٹا چور سمیت تمام مافیاز کو کیوں چھوٹ دیدی گئی اپوزیشن کے باہمی اتحاد و اتفاق سے قوم کو ناسور حکومت سے نجات مل سکتی ہے گزشتہ دو سالوں میں صرف وزارتیں تبدیلی ہوئیں ظالمانہ نظام کے قیام کانام تبدیلی ہے لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات مہنگا کر ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے ٹڈی دل اور کرونا متاثرین کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے حلقوں کو خاص طور پر جان بوجھ کر نظر انداز کیاگیا ہے اس کے مقابل میں غیر منتخب افراد کو نوازا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر جمعیت علماء اسلام ظلم اور ناانصافی کے خلاف موثر آواز ہے ہر دور میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جمعیت علماء اسلام نے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قوم کے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اصولوں کی سیاست تلے رواداری بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ساتھ ہر سطح پر ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی بابصیرت قیادت نے روز اول سے کہاتھا کہ یہ کٹھ پتلی حکمران ملک کے انتظام وانصرام کیلئے زہر وقاتل ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتوں نے انہیں موقع دیکر ملک کو نقصان پہنچانے میں نادانستہ طور پر ان کا ساتھ دیا جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں