موجودہ حکومت مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے، نواب اسلم رئیسانی

ڈیرہ اللہ یارسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 18 ماہ میں ہی مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہوگئی ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے امن امان کی صورتحال بھی تشویشناک ہے چند روز میں کوئٹہ میں دھماکے میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سمیت عام شہری شہید ہوگئے ہیں حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ آلاپ رہی ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں براہوی قومی اتحاد کے رہنماء مہر اللہ رئیسانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ٹی پارٹی کے شرکاء سے گفتگو اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی وژن نہیں ہے حکومت کی خارجی اور داخلی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ادارے تنزلی کا شکار ہوتے جارہے ہیں نواب محمد اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ 18ماہ میں ترقی کے نام پر محض دعوے ہی کئے گئے ہیں حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ہمارے دور حکومت میں ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں دی گئیں آج لاکھوں نوجوان ڈگریاں لیکر ملازمت کے لیے دربدر بھٹک رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں پینتیس ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں تاہم حکومت آسامیوں پر نوجوانوں کی تعیناتی کرنے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میر اورنگزیب خان جمالی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر غلام رسول لہڑی جمالی ہاؤس کے ترجمان حسین بخش پتافی سابق چیئرمین زکواء کمیٹی عطاء اللہ گولہ میر غلام ربانی کھوسہ، میر لیاقت خان کھوسہ و دیگر عمائدین نے بھی نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں