ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد بینک فراڈ کیس میں مطلوب ملزم ژوب سے گرفتار

ژوب (آئی این پی) ژوب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بینک فراڈ کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، کارروائی بادینزئی کے قریب خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او بادینزئی شکور عالم مندوخیل اور ایڈیشنل ایس ایچ او شمس مندوخیل نے ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران ملزم عمر ولد ملک ممتاز کاکڑ، سکنہ کاکڑ ٹائ¶ کوئٹہ کو حراست میں لیا، ایس پی ژوب کے مطابق گرفتار ملزم قلعہ سیف اللہ کے راستے ژوب سے پشاور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک بڑے بینک فراڈ کیس میں مطلوب تھا جس میں ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کے فراڈ کا الزام ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ژوب تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں