عیدالاضحی کیلئے خصوصی ٹرینیں، کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے پہلی خصوصی ٹرین روانہ، ترجمان ریلویز
کوئٹہ (ویب ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ۔ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ پہلی خصوصی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان،لاہور سے ہوتی ہوئی 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی، ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت اور مو¿ثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments


