آج ایران پر سخت حملہ کریں گے، ٹرمپ / تہران مقابلے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، ایران

ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران دشمن کے مقابلے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔خیال رہے کہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کی جانب سے ایرانی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے (ایران نے) ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کردی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں