صوبائی حکومت کوروناکی روک تھام کیلئے اپنے وسائل کے مطابق انتظامات کررہی ہے گورنربلوچستان

کوئٹہ، گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوروناکی روک تھام کیلئے اپنے وسائل کے مطابق انتظامات کررہی ہے وہ ان حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں،یہ بات انہوں نے سول ہسپتال میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہی،گورنر کاکہناتھا کہ کوروناوائرس پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، صوبائی حکومت کوروناکی روک تھام کیلئے اپنے وسائل کے مطابق انتظامات کررہی ہے،اس حوالے سے تمام اداروں میں کوروناسے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں،صوبے میں اسکول اوردیگرتعلیمی ادارے بند کردئے گئے ہیں، زائرین کو تفتان میں قرنطینہ میں چودہ دن رکھنے کے بعد براہ راست ان کے علاقوں میں بھجوایا جارہا ہے دوسری جانب وفاقی حکومت بھی کوروناکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، پہلی بار نیشنل سکیورٹی کونسل کاصحت کے حوالے سے اجلاس ہواہے

اپنا تبصرہ بھیجیں