ٹک ٹاک کے امریکی سربراہ کیوین مائر مستعفی ہو گئے
واشنگٹنۛ دنیا کی مقبول سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکی سربراہ کیوین مائر مستعفی ہو گئے ۔ ٹک ٹاک چینی ادارے بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کا کمپنی پر دبائو تھا کہ وہ اس کی ملکیت امریکی کمپنی کو بیچ دے۔ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے اور ستمبر کے وسط سے اس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے کافی عرصے سے کوشش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


