جنوبی وزیرستان، تیز بارشوں کے باعث گھرکی چھت منہدم، 4 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) اپر کے علاقے بنگیوالہ میں تیز بارش کے باعث ایک گھر میں کمرے کی چھت گر گئی۔پولیس کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے دوران 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شوہر، بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں