حکومتی خزانے پر بوجھبننے والے اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داد، سیکریٹری صنعت ڈویژن اوردیگر سینئر افسران کی شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعظم کو وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کے وزارت صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38ادارے ہیں جن میں سے تیرہ کی نجکاری، دس کاانضمام، پانچ کو متعلقہ ڈویژنز اور صوبوں کو منتقلی کے بعد وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائینگے۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے وزیر اعظم نے کہا کے اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت صنعت کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں