بلوچستان میں سرمایہ کاری کے 7ستمبر کو ڈیجیٹل کانفرنس ہوگی
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے اورامریکی سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنے کیلئے پیر 7 دسمبر کوویب نار /ڈیجیٹل کانفرنس ہوگی، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون امریکی سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو اس بارے میں بریفنگ دینگے، کانفرنس میں ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی، جمپ اسٹارٹ پاکستان کے بانی و سی ای اوخرم زبیری، ہوسٹن قونصلیٹ کی ٹریڈ اتاشی شائستہ بنیاد، 92 کیپٹل کے بانی جہانگیر عباس اعوان سمیت امریکہ کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کار شرکت کرینگے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی جو سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر بھی کی جائیگی جس سے لاکھوں افراد استفادہ کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments


