ترک فورسز کا آپریشن،دودہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا
انقرہ:ترکی میں فورسز نے آپریشن کے دوران دودہشتگردوں کو ہلاک کردیا،ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، مشین گنیں اور ایم 16 قسم کی بندوقیں بھی برآمد کرلی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ یلدرم،ٹوجلو نامی آپریشن کے تحت ضلع حقاری کے علاقوں چوکورجہ اور وادی قازان میں جینڈرمیری کی خصوصِ ٹیم اور کمانڈوز کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے، ترک امور داخلہ کے مطابق یلدرم،ٹوجلو نامی آپریشن کے تحت ضلع حقاری کے علاقوں چوکورجہ اور وادی قازان میں جینڈرمیری کی خصوصِ ٹیم اور کمانڈوز کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، مشین گنیں اور ایم 16 قسم کی بندوقیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


