برقی قلت، ملک میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وزمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی دورانیہ کو مزید کم کر کے ایک مرتبہ پھر ملک میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے،اس سے پہلے بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان میں زمینداروں کا نہ صرف نا قابل تلافی نقصان ہوا بلکہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کی قلت بھی پیدا ہوگئی اور باہر سے مہنگے داموں سبزیاں،پھل خریدنا پڑا لہٰذابجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کر کے زمینداروں کا دیرینہ مطالبہ پوراکریں بصورت دیگر سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ آج زمیندار ایکشن کمیٹی نے صوبے میں بجلی کی فراہمی کو چھ گھنٹے سے کم کر کے دو گھنٹے کرلیں سمیت دیگر اہم امور سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت سیب،آڑو،انگور،انار،سنتروزہ،پیاز،ٹماٹر سمیت دیگر پھل فروٹ اور سبزی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں مگربد قسمتی سے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجلی کی فراہمی میں سوتیلی ماں والاسلوک کیا جارہا ہے بجلی کی فراہمی کے دورانیہ کو مزید کم کر کے ایک مرتبہ پھر ملک میں پھل فروٹ سبزیوں سمیت دیگر اجناس کی قلت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس سے ملک میں ایک مرتبہ پھر سیکورٹی کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے اور زمینداروں کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان کااندیشہ ہے لہٰذا حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ بلوچستان میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوراً سے فوری طور پر حل کریں تاکہ ایک مرتبہ پھر فوڈ سیکورٹی کی قلت سے بچا جاسکیں بلوچستان سے پوری ملک کو پھل اور سبزیوں کی ترسیل کی جاتی ہے اگر اپنی ہی صوبے کا پھل سبزیوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تو دیگر ممالک سے مہنگے داموں پھل اور سبزیاں خریدناہوگا جو نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاسکتا ہے بلکہ عوام کی خرید سے بھی دور ہوگا۔زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج چیئرمین ملک نصیراحمد شاہوانی کی زیر صدارت 12بجے منعقد ہوگا۔ ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں