معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کو روک دیا، امارات، اسرائیل

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کہاہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے بعد جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔|بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کے منصوبوں کو روک دیا ہے،اور یہ معاہدہ مسائل کے حل کے لیے نئی سوچ اور زوایہ فراہم کرے گا۔دونوں ملکوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی طرف واپس لوٹیں اور امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ فریقین نے باور کرایا کہ یہ امن معاہدہ نارمل تعلقات قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔مزید برآں امارات اور اسرائیل کے درمیان سرماریہ کاری، خارجہ پالیسی اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں مثبت تبدیلوں کا سلسلہ دیکھنے میں آئے گا۔مشترکہ بیان میں امن معاہدے کے حوالے سے کامیابی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اسی طرح امارات اور اسرائیل نے مثبت بین الاقوامی ردود عمل پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں