یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی، پی آئی اے کا فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے پروازوں پر 6ماہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ایایسیفٹی اینڈکوالٹی مینجمنٹ سسٹم کیایاسافیصلیکاانتظارکیاجائے گا، ایاسا اورایاٹاآڈٹ اہلکاروں نیسی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں، اعتراضات میں پائلٹس کولائسنسزاجراکے طریقہ کار،متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہیں جبکہ بطور ریگولیٹری طیاروں کے سیفٹی اقدامات اور سرٹیفکٹس اجرا پر بھی اعتراضات موجود ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کے بطور ریگولیٹرکلیئرنس کے بغیر اپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے، اپیل مستر دہونے پر معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کاخدشہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پردائر کرے گی، پی آئی اے نے اپیل سے متعلق تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں