امریکی میڈیا نے پومپیوکو تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیدیا

بیجنگ:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کواپنے عہدے پر بدترین کارکردگی کے باعث ملکی میڈیا نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ نے انہیں تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔ شائع ہونیوالی ایک رائے شماری میں اخبار کے ایڈیٹوریل پیج کے ڈپٹی ایڈیٹر جیکسن ڈیئل نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن کے اعلی سفارتکار محکمہ خارجہ میں درجنوں اعلی عہدوں کو پر کرنے میں ناکام رہے،اور سیاسی مخالفتوں پر سینکڑوں پیشہ ور سفارتکاروں کو چھوڑ دیا گیا یا انہیں نکال دیا گیا۔ڈیئل نے لکھا کہ محکمہ خارجہ کا حوصلہ تاریخی حد تک انتہائی نچلی سطح پر ہے۔انہوں نے سروے کا حوالہ دیا جس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ لوگوں کی نظر میں محکمہ خارجہ کے سینئر رہنماں نے سنجیدگی اور دیانت کی اعلی سطح کو برقرار نہیں رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں