کوئٹہ، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی سماعت جاری

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں دوسرے روز بھی کیسزکی سماعت دوسرے روز بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے، تاہم کوئی بھی لاپتہ شخص بازیاب نہیں ہوا،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی دوسرے روز 12افراد کے کیسز سنے گئے جن میں آٹھ کا تعلق کوئٹہ،ایک ایک کا تعلق خاران،خضدار،مستونگ اور قلعہ عبداللہ سے تھا، تاہم دوسرے دن کی سماعت میں کوئی بھی لاپتہ شخص بازیاب نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ روز چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی تھی کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں