باچاخان ہسپتال عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کا تسلسل ہے،شاہینہ کاکڑ
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کے دہلیز پر ضروریات زندگی فراہم کی جائے ،نواں کلی میں پارٹی کی جانب سے باچاخان ہسپتال عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کا تسلسل ہے ،باچاخان بابا سے ورثے میں ملے عوامی خدمت پر کاربند رہتے ہوئے صوبے کی عوام کی پارٹی پر کئے گئے اعتمادپر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی ،نواں کلی میں باچا خان ہسپتال پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ لوگوں کو صحت ان کے دہلیز پر میسر آئیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ شاہینہ کاکڑ ن ے کہاکہ اے این پی کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی ان کے دہلیز پر فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور رہنمائوں کی روز اول سے کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر زندگی کے بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی جانب سے نواں کلی میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باچا خان ہسپتال تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے منصوبے سے علاقے میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔


